the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے فیصلے اور کانپور میں ہوئے ریل حادثے پر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عام لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اس کی تمام پالیسیاں چند لوگوں کو ذہن میں رکھ کر طے کی جا رہی ہیں۔ مسٹر گاندھی نے آج یہاں پارلیمنٹ احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی تیاری کے نوٹ بندی جیسا اہم فیصلہ کر لیا۔ ایک بار نہیں سوچا کہ اس کا عام آدمی پر کیا اثر ہوگا۔ کالا دھن والے تو ہاتھ آنے والے نہیں عام آدمی ضرور پریشان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی گئے ہر جگہ لوگ یہ شکایت کر رہے ہیں کہ بینکوں کے باہر وہ گھنٹوں لائن میں لگے رہ جاتے ہیں لیکن چند لوگ پچھلے دروازے سے اپنا کام آرام سے نپٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا "نوٹ بندی کا فیصلہ کرکے مسٹر



مودی پتہ نہیں خود کی کیا تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آج کل ان کی کوئی نئی شکل سامنے آئی ہے۔ 'سپر پرائم منسٹر' بھی نہیں کہہ سکتے ہیں۔ ان کے لئے کوئی نیا لفظ نکالنا پڑے گا۔ " کانگریس نائب صدر نے کل کانپور میں ہوئے ریل حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو مسٹر مودی ملک میں کروڑوں کی لاگت سے بلٹ ٹرین چلانے کی بات کرتے ہیں وہیں دوسری طرف جو ٹرینیں چل رہی ہیں ان میں تحفظ کے ہی کافی انتظامات نہیں ہو پا رہے ہیں۔ عوام کے لئے ریل سفر محفوظ نہیں ہو پا رہا ہے۔ پہلے اس پر کام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ عوام کے لئے ٹرین کا سفر بہتر سہولیات والا اور محفوظ ہو سکے۔ سفر کے گھنٹے کم ہو سکیں۔ یہ چیزیں اولین ترجیح ہیں، بلٹ ٹرین نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.